وزیر خارجہ سشما سوراج نے جرمنی کے فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر مبینہ طور پر
ہندوستانی خاتون کے ساتھ بدسلوکی اور نسلی امتیاز کے معاملے میں وہاں
پرواقع ہندوستان قونصل خانے سے رپورٹ طلب کی ہے۔اس واقعہ سے متعلق ایک میڈیا رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے محترمہ سوراج نے
ہندوستانی قونصلر
رويش کمار کو ہدایات دیتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ "براہ مہربانی
اس معاملے میں مجھے رپورٹ بھیجیں". واضح ر ہے کہ شروتی بسپا نامی متاثرہ
خاتون نے اس واقعہ کا ذکر فیس بک پر کیا تھا۔متاثرہ خاتون کے مطابق اس ہفتے کے شروع میں وہ اپنے شوہر اور چار سال کی بیٹی کے ساتھ بنگلور سے آئس لینڈ جا رہی تھی۔